Home sticky post 4 سہ ملکی سیریز،جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کیلئے 353 رنز کا ہدف،شاہینوں کی بیٹنگ جاری

سہ ملکی سیریز،جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کیلئے 353 رنز کا ہدف،شاہینوں کی بیٹنگ جاری

Share
Share

کراچی:سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے لئے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا شاہینوں کو جیت کیلئے 353 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو انکے لیے فائدہ مند ثابت ہوا، مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔

پروٹیز کی جانب سے ہینرک کلاسن 87 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میتھیو بریٹز کے 83، کپتان ٹیمبا بووما 82، ٹونی ڈی زورزی 22 اور وائن مُلڈر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کائل ویرائن 44 اور کوربن بوش 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ خوشدل شاہ اور نسیم شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

ٹاس جیتنے کے بعد جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پہلے میچ میں شکست سے سیکھا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا تھا، آج بھرپور ٹیم کیساتھ میزبان پر اٹیک کریں گے، پچ بیٹنگ کیلئے ساز گار ہے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف سکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، میچ میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائیں، ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

Share
Related Articles

آئی ایم ایف وفد کی ججز سے ملاقات انوکھا واقعہ، لگتا ہے انہیں نظام عدل پر تحفظات ہیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا...

تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت میں بڑی گرمجوشی سے آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی،جسٹس نعیم اخترافغان

اسلام آباد:فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے حوالے سے مقدمے کی...

آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی

مظفرآباد: آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی...