Home Uncategorized کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش

Share
Share

کیمبرج: سائنس دانوں نے ایک نئی ویکسین ٹیکنالوجی وضع کی ہے جو کورونا وائرس کی وسیع اقسام کے خلاف تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف کیمبرج اور آکسفورڈ اور کیلیفورنیا اِنسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے درمیان ہونے والی مشترکہ تحقیق میں بنائی گئی یہ ویکسین (جو اب تک صرف چوہوں پر آزمائی گئی ہے) ویکسین کے شعبے میں ہونے پیشرفت کا اشارہ کرتی ہے۔

یونیورسٹی آف کیمبرج کے گریجویٹ محقق اور رپورٹ کے سربراہ مصنف روری ہلز کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ سائنس دانوں کے عالمی وباء کے پھیلنے سے قبل ویکسین بننے کے مقصد کی جانب ایک قدم ہے۔

آزمائشی انجیکشن مختلف کورونا وائرسز کے متعدد پروٹینز کو نینو پارٹیکلز (انسانی بال سے تقریباً ایک لاکھ گُنا چھوٹے) کے ساتھ جوڑ کر کام کرتا ہے جو بعد میں خطرے سے نمٹنے کے لیے مدافعتی نظام کو بہتر کر سکتا ہے۔

یہ ویکسین مدافعتی نظام کی تربیت کرتی ہیں تاکہ یہ مختلف کورونا وائرسز کے پروٹینز کی نشان دہی کر سکے جس کا مطلب ہے کہ یہ ویکسین نئے ویئرنٹ کے خلاف حفاظت کر سکتی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...