Home تازہ ترین پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ فریقی اجلاس،سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ

پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ فریقی اجلاس،سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بدھ کو بیجنگ میں سہ فریقی اجلاس منعقد کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تینوں وزرائے خارجہ نے بہتر رابطے اور باہمی اعتماد کے ذریعے تعاون کو گہرا کرنے کے لیے وسیع تراور تعمیری بات چیت کی۔

انہوں نے علاقائی امن، ترقی کی حمایت اور علاقائی روابط کے لیے اپنے اسٹریٹجک وژن کو آگے بڑھانے میں سہ فریقی پلیٹ فارم کی اہمیت کا اعادہ کیا۔انہوں نے افغانستان کے سیکیورٹی ماحول میں حالیہ بہتری کا خیرمقدم کرتے ہوئے مضبوط اقتصادی تعلقات اور روابط کو علاقائی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری تقاضا کا ادراک کیا۔
انہوں نے سہ فریقی فریم ورک کے تحت مسلسل سفارتی مصروفیات اور عملی تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے افغانستان کے ساتھ قریبی تعاون پر مبنی تعلقات خاص طور پر تجارت، ٹرانزٹ، صحت اور رابطے کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

چین اور پاکستان نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ( بی آر آئی) تعاون کے وسیع فریم ورک کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع دینے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ چین نے پاکستان اور افغانستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔
بیان کے مطابق اقتصادی اور کنیکٹویٹی کے مقاصد کے حصول کے لیے خطے سے دہشت گردی اور بیرونی خطرات کے خاتمے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئےتمام فریقین نے امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف اپنے موقف کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سہ فریقی وزراء خارجہ کا چھٹا اجلاس جلد باہمی طور پر متفقہ مناسب تاریخ پر کابل میں منعقد ہو گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...