Home Uncategorized امدادی سامان سے لدے ٹرک شمالی غزہ پہنچ گئے

امدادی سامان سے لدے ٹرک شمالی غزہ پہنچ گئے

Share
Share

جینیوا: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ طبی سامان، خوراک اور پانی سے لدے 61 ٹرکوں نے شمالی غزہ میں امداد پہنچا دی ہے، جھڑپوں میں وقفے کے سبب امداد وہاں پہنچائی جا سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے شہر نتزانہ سے مزید 200 ٹرک غزہ کی پٹی کے لیے روانہ کیے گئے ہیں، جن میں سے 187 شام کو بارڈر سے گزر چکے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 11 ایمبولینسیں، 3 کوچز اور ایک فلیٹ بیڈ الشفا ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں حالیہ دنوں میں شدید لڑائی دیکھنے میں آئی۔

اقوام متحدہ کے جاری بیان میں فلسطینی اور مصری ہلال احمر گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا گیا کہ جھڑپوں میں جتنا طویل وقفہ جاری رہے گا، اتنی ہی زیادہ امداد انسانی ہمدردی کے ادارے غزہ اور اس کے پار بھیج سکیں گے۔

ادھر شاہ سلمان ریلیف سینٹر بھی غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے لیے سمندری اور فضائی راستے سے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھےہوئے ہے۔

مرکز کے ترجمان نے غزہ میں خوراک اور طبی امداد پر مشتمل 11 ٹرکوں کے غزہ میں داخلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 19 مال بردار طیارہ امدادی سامان کے ساتھ کل مصر کے شہر العریش کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...