Home #ٹرینڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی امور میں بنیادی نکات پر اتفاق

ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی امور میں بنیادی نکات پر اتفاق

Share
Share

بوسان: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی امور زیر بحث آئے ہیں۔
ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ہم منصب سے کہا کہ آپ سے دوبارہ مل کر بہت خوشی ہوئی، امید ہے ملاقات انتہائی کامیاب ہوگی، امریکہ اور چین کے درمیان آج تجارتی معاہدہ ہو سکتا ہے، امریکہ اور چین کے درمیان پہلے ہی بہت سی چیزوں پر اتفاق ہو چکا ہے، مزید کچھ معاملات پر آج اتفاق ہو جائے گا۔
چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کو ایک دوسرے کا دوست ہونا چاہیے، دونوں ملکوں کی تجارتی ٹیموں میں بنیادی نکات پر اتفاق ہو چکا ہے، دونوں ممالک کی ترقی کیلئے ساز گار ماحول قائم کیا جائے، دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے مسائل پر کھلے دل سے گفتگو ضروری ہے، حالیہ غزہ جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کے اہم کردار کو سراہتے ہیں۔
صدر شی نے ٹرمپ سے کہا کہ چین اور امریکا کے درمیان اختلا فات معمول کی بات ہے، باہمی تعلقات کی مضبوط بنیاد کے لیے آپ کے ساتھ کام جاری رکھنے کو تیار ہیں۔
ملاقات سے قبل امریکی صدر نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی شک نہیں کہ یہ ملاقات کامیاب ہوگی تاہم اس دوران صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ چینی صدر سخت گیر مذاکرات کار ہیں جو کہ اچھی بات نہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...