Home انٹرٹینمٹ ٹرمپ تقریب حلف برداری ، ایما زون اور میٹا کا ایک ایک ملین ڈالر دینے کا اعلان

ٹرمپ تقریب حلف برداری ، ایما زون اور میٹا کا ایک ایک ملین ڈالر دینے کا اعلان

Share
Share

واشنگٹن:نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے لیے ایما زون اور میٹا نے ایک ایک ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق آن لائن خرید و فروخت کی دنیا کی سب سے مشہور کمپنی ایما زون کے ترجمان نے بیان میں تصدیق کی کہ ای کامرس کمپنی تقریب حلف برداری کے لیے ایک ملین ڈالر عطیہ دے گی اور تقریب کو اپنی پرائم ویڈیو سروس پر اسٹریم بھی کرے گی۔

اس سے قبل فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے بھی ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے لیے ایک ملین ڈالر کا عطیہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

ایمازون کی جانب سے عطیہ دینے کی خبر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آئی کہ کمپنی کے مالک جیف بیزوس اگلے ہفتے ان سے ملاقات کریں گے دونوں شخصیات کے درمیان ماضی میں تعلقات تناوٴ کا شکار رہے ہیں۔ پہلے دور حکومت کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ایمازون اور واشنگٹن پوسٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جن کے مالک جیف بیزوس ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...