Home sticky post 4 برطانیہ سے واپسی پر صدٹرمپ کے ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی، ہنگامی لینڈنگ

برطانیہ سے واپسی پر صدٹرمپ کے ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی، ہنگامی لینڈنگ

Share
Share

برطانیہ سے امریکا واپسی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر نے فنی خرابی آنے کی وجہ سے لندن میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر میرین ون نے سٹینسٹڈ ایئرپورٹ کی طرف پرواز کے دوران معمولی فنی خرابی کی وجہ سے مقامی ایئر فیلڈ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ہنگامی لینڈنگ انتہائی احتیاط کے ساتھ کی گئی اور پھر صدر اور خاتون اول کو بحفاظت دوسرے ہیلی کاپٹر میں منتقل کر کے سٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر پہنچایا گیا جہاں سے وہ دونوں وطن واپسی کے لیے ایئر فورس ون میں سوار ہوگئے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے تھے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...