Home sticky post 3 ٹرمپ کی دھمکیاں، کینیڈا نے امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کر لی

ٹرمپ کی دھمکیاں، کینیڈا نے امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کر لی

Share
Share

اوٹاوا:کینیڈا، نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں امریکی جوس، پھولوں اور سرامکس ٹوائلٹ سمیت متعدد امریکی مصنوعات پر ٹیکس عائد کر دے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اگر امریکا نے کینیڈا پر کسی قسم کا ٹیکس عائد کیا تو کینیڈا اسٹیل، سرامکس (ٹوائلٹ اورسنک) اور پلاسٹک کی امریکی مصنوعات سمیت پھولوں اور فلوریڈا کے اورنج جوس پر جوابی ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

اس سلسلہ میں سیکڑوں امریکی مصنوعات کی فہرست مختصر (شارٹ لسٹ) کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر کینیڈا نے مشترکہ سرحد پر غیر قانونی تارکینِ وطن اور منشیات کو روکنے کےلیے کوئی کارروائی نہیں کی تو امریکا میں درآمد کی جانے والی تمام کینیڈین اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا کو امریکا کی 51ویں ریاست بنانے کے حوالے سے بھی بیان بازی کر رہے ہیں جس پر کینیڈا سخت ردِعمل دے رہا ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

کرسٹیانو رونالڈو نے زلزلہ متاثرہ بچے کی خواہش پوری کر دی، انسانیت کی نئی مثال قائم

وینزویلا کے زلزلے سے متاثرہ بچے کے لیے رونالڈو کا خصوصی پیغام...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...