Home Uncategorized ترک صدر کی روس اوریوکرین کے درمیان امن مذاکرات کیلئے ثالثی کی پیشکش

ترک صدر کی روس اوریوکرین کے درمیان امن مذاکرات کیلئے ثالثی کی پیشکش

Share
Share

استنبول :ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات کے لیے ثالث کے طور پر کام کرنے کے لیے تیار ہے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے دورہ ترکی اور انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے سفارت کاری اور بات چیت کو موقع دیا جانا چاہیے۔

ترک صدر نے کہا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہر ممکنہ راستے سے اعلیٰ ترین سطح پر سفارتی ذرائع کا استعمال بہت اہمیت کا حامل ہے۔

البانیہ میں یوکرین-جنوب مشرقی یورپ سربراہی اجلاس کے وڈیو پیغام میں ترک صدر نے کہا کہ روس اور یوکرین کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور پرامن مذاکرات کی کوششیں ناکافی ہیں۔

انہوں نے یوکرین کی آزادی، خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرین کے صدر ولادی میرزیلنسکی کے 10 نکاتی امن فارمولے کی اصولی طور پر حمایت کرتے ہیں۔

قبل ازیں روس کی طرف سے اس موقف کا اظہار کیا جا چکا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے کے لیے اب بھی تیار ہے تاہم اس نے یوکرین کی طرف سے اس سلسلہ میں کسی سفارتی پیش رفت کے فقدان کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

ترکی نےماضی میں روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں اہم کردار ادا کیا اور 2022 کے موسم بہار میں ماسکو اور کیف کے درمیان مذاکرات کے ایک دور کی میزبانی بھی کی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...