Home Uncategorized حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں ایک جہاز پردو میزائل داغے گئے ہیں ،امریکا

حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں ایک جہاز پردو میزائل داغے گئے ہیں ،امریکا

Share
Share

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ نے مطلع کیا گیا ہے کہ حوثیوں نے یمن میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں سے ایک کارگو جہاز پر دو میزائل داغے جو بحیرہ احمر میں جزائر مارشل کا پرچم لہرا رہا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی کمانڈ نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ میں بتایا کہ یونان کی ملکیت والا جہاز “سٹار آئرس” مکئی لے کر برازیل سے ایران میں امام خمینی بندرگاہ کی طرف جا رہا تھا۔

سینٹرل کمانڈ نے مزید کہا کہ جہاز کو معمولی نقصان کی اطلاع ملی، لیکن اس کے عملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور اس نے اپنی منزل کی طرف سفر جاری رکھا۔

حوثی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور یمن میں امریکی برطانوی حملوں کے جواب میں کیا گیا۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے حوثیوں نے مختلف قسم کے بیلسٹک میزائلوں اور دھماکہ خیز ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر 33 سے زائد حملے کیے ہیں۔

خود امریکی افواج کو بھی کئی بار براہ راست حملوں کا سامنا کرنا پڑا، اور اس کے جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کی تصدیق پینٹاگون نے پہلے کی تھی۔

ان حوثی حملوں نے عالمی جہاز رانی کی آمدورفت میں خلل ڈالا اور عالمی افراط زر کے خدشات کو جنم دیا، اس سے یہ خدشہ بھی بڑھ گیا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے اثرات مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کر دیں گے اور تنازع کو وسعت دیں گے۔

حملوں نے کئی کمپنیوں کو بحیرہ احمر کے راستے اپنی مہمات روکنے پر مجبور کیا اور افریقہ کے گرد طویل اور زیادہ مہنگے راستے کو ترجیح دی، جبکہ امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں نے یمن کے علاقوں میں جوابی حملے کیے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...