Home sticky post 2 امریکا میں ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے

امریکا میں ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے

Share
Share

نیویارک:امریکا میں ایئر پورٹ پر ٹیکسنگ کے دوران دو طیارے ٹکرا گئے۔

بدھ کے روز سیئیٹل-ٹاکوما انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسنگ دوران جاپان ایئرلائنز کا طیارہ ڈیلٹا ایئرلائنز کے طیارے سے ٹکرا گیا جس کے بعد فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ایک ایسی جگہ پیش آیا جو ایئر ٹریفک کنٹرول کے زیر نگرانی نہیں آتا۔

جاپان ایئرلائنز کے طیارہ ڈیلٹا ایئرلائنز کے جہاز کے پر کے کونے سے ٹکرایا۔ تصادم کے وقت ڈیلٹا کا طیارہ 142 مسافروں کے ساتھ میکسیکو کے لیے پرواز بھرنے کی تیاری کر رہا تھا۔ بعد ازاں مسافروں کو دوسرے طیارے میں منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل واشنگٹن ڈی سی میں امیریکن ایئرلائنز کے طیارے اور ملٹری ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 67 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...