Home #ٹرینڈ انڈر 19 ایشیا کپ فتح: وزیراعظم کا کھلاڑیوں کے لیے ایک، ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

انڈر 19 ایشیا کپ فتح: وزیراعظم کا کھلاڑیوں کے لیے ایک، ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انڈر 19ایشیا کپ کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے لئےتمام کھلاڑیوں کےلئے ایک ایک کروڑ روپے اور ٹیم مینجمنٹ کے لئے پچیس لاکھ روپے فی کس کا اعلان کیاہے۔

انڈر 19ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نوجوان کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ سے ملاقات کی اور ان کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔

وزیراعظم نے تمام کھلاڑیوں خاص طور پر سمیر منہاس، علی رضا اور عبدالسبحان کو شاندار پرفارمنس پر شاباش دی۔ انہوں نے کہاکہ مئی میں پاکستان نے معرکہ حق میں دشمن کو شکست سے دوچار کیا۔ قومی انڈر 19 ٹیم نے اسی جذبے کے تحت فائنل میں فتح حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

وزیراعظم نے فاتح ٹیم اور انتظامیہ کے لئے انعامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی نے اہل وطن کے وقار میں مزید اضافہ کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نے کہاکہ انڈر19 ایشیاکپ کا ٹائٹل جیتنا اہم اعزاز ہے۔ ٹیم نے شاندار سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا۔

قومی انڈر 19 ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں نے حوصلہ افزائی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے استعدادکار میں اضافے کے لیے پی سی بی کے اقدامات کو سراہا۔

قومی انڈر 19ٹیم نے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو191رنز سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔پاکستان کے 347رنز کے جواب میں بھارتی ٹیم 26.2اوورزمیں صرف 156رنزہی بناسکی تھی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...