Home #ٹرینڈ اڑان پاکستان منصوبہ نئے سال میں نیگ شگون ثابت ہوگا،وزیراعظم

اڑان پاکستان منصوبہ نئے سال میں نیگ شگون ثابت ہوگا،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان منصوبہ نئے سال میں نیگ شگون ثابت ہوگا، معیشت میں استحکام آچکا ہے اب ہمیں آگے بڑھنا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دعا ہے پاکستان اور عوام کیلئے نیا سال خوشیوں کا ہو،اڑان پاکستان پروگرام نئے سال میں نیک شگون ثابت ہوگا، وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیر خزانہ اور تمام کابینہ کی کاوشیں بہت اہمیت کی حامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزارت پاور، ہیلتھ، انرجی اور پٹرولیم نے بھی بہت محنت کی، متعلقہ معزز سیکرٹریز نے بھی اڑان پاکستان پروگرام کیلئے پوری محنت کی ہے، معیشت میں استحکام آچکا اب ہمیں آگے بڑھنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دسمبر میں اہداف کو حاصل کرنے میں کامیابی ملی ہے، گورنر سٹیٹ بینک کی کوششوں سے خزانے میں 72 ارب روپے کی محصولات آئیں جو بہترین کارکردگی کی علامت ہے، ایف بی آر کی بھی 100 فیصد ڈیجیٹائزیشن کر رہے ہیں، برآمدات میں اضافے کے سوا ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ 5 ماہ میں ترسیلات زر 15 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، یہی رفتار رہی تو ترسیلات زر 35 ارب ڈالر ہو جائیں گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی کی سمگلنگ زیرو ہوگئی، اب ہم چینی برآمد کرنے کے قابل ہوگئے ہیں، تیل کی سمگلنگ میں بھی کافی کمی آئی ہے، سمگلنگ کے خاتمے کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے، ہم نے انسانی سمگلروں کو مل کر پوری طرح نکیل ڈالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی دوبارہ کود کر آئی ہے، اس وقت لائن فورسز ایجنسیز دہشتگردی کے خلاف نبرد آزما ہیں، ہر روز پاک فوج کے سپاہی اپنے خون سے آبیاری کر رہے ہیں، جوانوں کی شہادت ضرور رنگ لائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ چائنہ نے گوادر میں ورلڈ کلاس ایئرپورٹ بنا کر دیا ہے، گوادر کو ٹرانزٹ ٹریڈ کا حب بنائیں گے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ دھرنوں کی سیاست کرنے والوں نے معیشت کو تباہ کر دیا، دھرنوں کے باوجود ہم میکرو اکنامک استحکام لانے میں کامیاب ہوئے، 9 ماہ میں حکومت کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلالِ امتیاز عطاء

ایوانِ صدر میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب اسلام آباد: پاکستان کرکٹ...

منشیات سمگلر انمول عرف پنکی کے کیس میں اہم پیش رفت

لاہور سے گرفتاری کے بعد نئے انکشافات کراچی: کراچی میں گرفتار خاتون...

معرکۂ حق کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر سفارتی ساکھ میں نمایاں اضافہ ہوا، سفیر رضوان سعید شیخ

امریکہ میں پاکستانی سفیر کا خصوصی انٹرویو واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے...

اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کا منصوبہ تیزی سے جاری

محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ اسلام آباد: وفاقی وزیر...