Home Uncategorized یوکرینی خاتون صحافی روسی حراست میں زندگی کی بازی ہارگئیں

یوکرینی خاتون صحافی روسی حراست میں زندگی کی بازی ہارگئیں

Share
Share

ایوارڈ یافتہ یوکرینی فری لانس خاتون صحافی وکٹوریا روشچینا روسی حراست میں چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یوکرین کے قیدیوں کے کوآرڈینیشن ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان نے خاتون صحافی کی موت کی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کی موت کیسے ہوئی اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

27 سالہ وکٹوریا مقامی یوکرینی میڈیا اور امریکی نشریاتی ادارے ریڈیو لبرٹی کے لیے روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقوں سے بطور فری لانس صحافی رپورٹس تیار کرتی تھیں۔

گزشتہ سال اگست میں روس کے زیرِ قبضہ علاقوں میں رپورٹنگ کے دوران وکٹوریا لاپتہ ہو گئی تھیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مئی میں ان کے والد کو روسی وزارتِ دفاع نے وکٹوریا کے زیرِ حراست ہونے کی اطلاع دی تھی۔

میڈیا حقوق کے گروپ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (RSF) کا کہنا ہے کہ روس نے 2 روز قبل وکٹوریا کے اہلِ خانہ کو اطلاع دی کہ وکٹوریا 19 ستمبر کو گزر چکی ہیں۔

آر ایس ایف کے مشرقی یورپ اور وسطی ایشیاء ڈیسک کے سربراہ جین کیولیئر کا کہنا ہے کہ روسی حکام نے خاتون صحافی کے اہلِ خانہ، یوکرینی حکام اور آر ایس ایف کی متعدد درخواستوں کے باوجود خاتون صحافی کی حراست کے بارے میں کبھی کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

جین کیولیئر نے مطالبہ کیا ہے کہ روسی حکام صحافی کے زیرِ حراست حالات اور ان کی موت کی وجوہات سے آگاہ کریں۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...