Home Uncategorized عمیر جسوال نے ثناء جاوید سے علیحدگی کے بعد دوسری شادی کرلی

عمیر جسوال نے ثناء جاوید سے علیحدگی کے بعد دوسری شادی کرلی

Share
Share

کراچی: معروف گلوکار عمیر جسوال نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا جو ان کی اداکارہ ثناء جاوید سے علیحدگی کے چند ماہ بعد ہوئی ہے۔

انسٹاگرام پر گلوکار نے اپنی شادی کی تقریب کی تصویر شیئر کی جس میں وہ کریم رنگ کا لباس پہنے اور پگڑی باندھے نظر آئے۔ تاہم، گلوکار نے اپنی نئی دلہن کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی۔

مداحوں نے عمیر جسوال کو ان کی زندگی کے اس نئے باب کے آغاز پر مبارکباد دی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عمیر جسوال کی پہلی شادی اداکارہ ثناء جاوید سے ہوئی تھی، جو تقریباً چار سال تک قائم رہی۔ تاہم، ان کی علیحدگی کے بعد ثناء جاوید نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کرلی۔

شعیب ملک نے 20 جنوری کو اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک سادہ تقریب میں کیا۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کا اعلان کیا جس کے بعد ان کی شادی کی تصاویر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...