Home تازہ ترین ہم وطن خاتون کو غلام بناکر رکھنے کے جرم میں اقوام متحدہ کی خاتون جج کو قید کی سزا

ہم وطن خاتون کو غلام بناکر رکھنے کے جرم میں اقوام متحدہ کی خاتون جج کو قید کی سزا

Share
Share

لندن:اقوام متحدہ کی ایک خاتون جج لیڈیا موگمبے کو برطانیہ میں 6 سال اور 4 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔اقوام متحدہ کی جج نے ہم وطن خاتون کو برطانیہ بلاکر بلا معاوضہ گھر کے کام کروائے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں جج کی حیثیت سے خدمات دینے والی 50 سالہ لیڈیا موگمبے کو آکسفورڈ کراؤن کورٹ نے سزا سنائی۔

ان پر الزام تھا کہ انھوں نے یوگنڈا سے ایک خاتون کو اچھی ملازمت کا جھانسا دیکر اپنے پاس برطانیہ بلوایا اور کوئی معاوضہ دیئے بغیر گھر کے کام کاج کروائے۔

اقوام متحدہ کی جج پر الزام تھا کہ انھوں نے جانتے بوجھتے ایک خاتون کو غلام بناکر رکھا جو کہ غیر قانونی عمل ہے۔

خیال رہے کہ لیڈیا موگمبے یوگنڈا کی ہائی کورٹ کی جج بھی ہیں اور پی ایچ ڈی کرنے برطانیہ آئی ہوئی ہیں۔

ان پر مارچ میں برطانوی امیگریشن قانون کی خلاف ورزی، استحصال کے لیے سفر کرانے، جبری مشقت اور گواہوں کو ڈرانے پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ خاتون جج نے اپنی ہم وطن خاتون کو ملازمت کے برطانوی قانون کے مطابق حقوق نہیں دیئے اور مسلسل دباؤ اور خوف میں رکھا۔

عدالت نے آج 6 سال اور 4 ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے فیصلے میں لکھا کہ لیڈیا موگمبے نے اپنے جرائم پر کسی قسم کی پشیمانی کا اظہار نہیں کیا بلکہ اپنے بااثر عہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے متاثرہ خاتون کا استحصال کیا۔

متاثرہ خاتون جن کا نام قانونی وجوہات کی بنا پر ظاہر نہیں کیا گیا، اپنے بیان میں کہا کہ وہ اب بھی یوگنڈا واپس جانے سے خوفزدہ ہے کیونکہ موگمبے کا وہاں "اثرورسوخ بہت زیادہ” ہے۔

مزید انکشاف ہوا کہ لیڈیا موگمبے نے یوگنڈا کے سابق ڈپٹی ہائی کمشنر برائے برطانیہ جان موگریوا کے توسط سے متاثرہ خاتون کے لیے جعلی کاغذات پر ویزا حاصل کیا۔

اس کام کے بدلے میں لیڈیا موگمبے نے سابق ڈپٹی ہائی کمشنر جان موگریوا کے خلاف یوگنڈا میں جاری ایک عدالتی کیس میں قانونی مدد کی پیشکش کی تھی۔

برطانیہ میں سابق ہائی کمشنر جان موگریوا کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہونے کی وجہ سے مقدمے میں شامل نہیں کیا گیا۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کی ہمت کو سراہتے ہوئے دیگر جدید دور کی غلامی کا شکار افراد سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ آگے آئیں اور انصاف حاصل کریں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...