Home sticky post 2 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کی پاک بھارت تناؤ میں کمی کی اپیل

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کی پاک بھارت تناؤ میں کمی کی اپیل

Share
Share

نیویارک:اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فیلیمن یانگ نے پاک بھارت کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تناؤ میں کمی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فیلیمن یانگ نے پاکستان اور بھارت سے تحمل سے کام لینے اور کشیدگی کو کم کرنے کی اپیل کی ہے۔

فیلیمن یانگ نے عام شہریوں اور سویلین انفراسٹرکچر پر کیے گئے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تنازع کا حل مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے ہی ممکن ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدگی کا خاتمہ بے حد ضروری ہے۔ جس سے دنیا کے امن کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوامِ متحدہ کی ایک ٹیم نے آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد کا دورہ کیا تھا جہاں بھارت نے میزائل حملے کیے تھے۔

بھارت کے ان حملوں میں ایک مسجد بھی شہید ہوئی تھی جب کہ شہدا میں اکثریت بچوں اور خواتین کی تھی۔

دوسری جانب بھارت کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں میں کسی بھی فوجی، شہری یا اقتصادی مقام کو نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔

Share
Related Articles

سینٹ پیٹرز کی چمنی سے سفید دھواں اٹھنے لگا،نئے پوپ کا انتخاب ہوگیا

ویٹی کن: ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز کی چمنی سے سفید دھواں...

پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد:سعودی عرب کے وزیر خارجہ کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں...

نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچتا تو پانی کے ذخیرے سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی، چیئرمین واپڈا

اسلام آباد:چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی نے کہا ہے کہ...

بھارت نے پاکستان میں ڈرون کیوں بھیجے؟

اسلام آباد:پاکستان نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 25 سے زائد...