Home کھیل انڈر19 ورلڈکپ فائنل،آسٹریلیا کا بھارت کو جیت کیلئے 254 رنز کا ہدف،بھارتی بیٹنگ جاری

انڈر19 ورلڈکپ فائنل،آسٹریلیا کا بھارت کو جیت کیلئے 254 رنز کا ہدف،بھارتی بیٹنگ جاری

Share
Share

آسٹریلیا نے انڈر-19 ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو جیت کیلئے 254 رنز کا ہدف دیدیا۔جبکہ ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ جاری ہے ۔

بینونی میں کھیلے جارہے انڈر-19 ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بناسکی، اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، سیم کونسٹاس صفر پر پویلین لوٹے تاہم دوسری وکٹ کی شراکت میں کپتان ہیو ویبگن اور ہیری ڈکسن نے 78 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ ہیو ویبگن 48 جبکہ اور ہرجاس سنگھ 55 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔

ہیری ڈکسن 42 جبکہ ریان ہکس 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں راف میک ملن 2، چارلی اینڈرسن 13 رنز بناسکے، میچ کے اختتامی لمحات میں اولیور پیک ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے جارحانہ 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت کی جانب سے راج لمبانی نے 3، نمن تیواری نے 2 جبکہ سومی پانڈے اور مشیر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے بھارت کیخلاف کامیابی یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔
اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان اودے سہارن نے کہا کہ تاریخی موقع ہے، میچ میں جیت حاصل کرکے قومی ٹیم جیت کا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت نے 5 بار انڈر-19 ورلڈکپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کررکھا ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم 3 دفعہ فتح رہی ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...