Home sticky post 3 انڈر 19 ورلڈ کپ :بھارت نے بنگلادیش کو 18 رنز سے شکست دیدی

انڈر 19 ورلڈ کپ :بھارت نے بنگلادیش کو 18 رنز سے شکست دیدی

Share
Share

بُلاوایو :انڈر 19 ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں بھارت نے بنگلا دیش کو ڈی ایل میتھڈ کے تحت 18 رنز سے شکست دے دی۔

بُلاوایو میں کھیلے گئے میچ میں 49 اوورز میں 239 رنز کا ہدف ڈک ورتھ لوئس کے تحت 29 اوورز میں 165 تک محدود کر دیا گیا۔جس کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 29 ویں اوور میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلادیش کی جانب سے عزیز الحکیم 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رفعت بیگ 37، رزان حسین 15، کلام صدیقی 15، شیخ پرویز جبن 7، زواد ابرار 5، سمیع النبصیر 2، اقبال حسین ایمان 2، فرید حسن 1 اور الفہد 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔سعد اسلام 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے وہان ملہوترا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ کھلان پٹیل نے 2 جبکہ کنشک چوہان، ہینل پٹیل اور دیپیش دیویندرن نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل بنگلادیش کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کی ٹیم 49 ویں اوور میں 238 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے ابھیگیان کُنڈو اور ویبھو سوریاونشی بالترتیب 80 اور 72 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کنسک چوہان 28 دیپیش دیویندرن 11، کھِلن پٹیل 8، وِہان ملہوترا 7، کپتان آیوش مہاترے 6، آر ایس امبرش 5، ہرونش پنگالیا 2 اور ویدنت تریویدی 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

بنگلا دیش کی جانب سے الفہد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ عزیز الحکیم اور اقبال حسین ایمان نے 2، 2 جبکہ شیخ پرویز جِبن نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...