Home sticky post 5 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہم نے دشمن کو دھول چٹا دی ،گورنر پنجاب

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہم نے دشمن کو دھول چٹا دی ،گورنر پنجاب

Share
Share

راولپنڈی:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کاکہناہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہم نے دشمن کو دھول چٹا دی ہے، بھارت کو شکست دے کر پاکستان کی عزت میں دنیا بھر میں مزید اضافہ ہوا ہے، 4 دن کی بھارت سے جنگ نے گرین پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ کیا ہے،عالمی سطح پر پاکستان کی امن دوستی کو سراہا جا رہا ہے جو بڑی سفارتی کامیابی ہے،بھارت تنہائی کا شکار ہے، پاکستان کی پذیرائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جناح کنونشن اسلام آباد میں فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کے 22 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئےگورنر پنجاب نے کہا کہ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کے کانووکیشن کی صدارت کرنا باعث افتخار ہے اور تمام کامیاب طالبات، انکے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کوخواتین کی پہلی یونیورسٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

ریسرچ کے لیے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں اچھا بجٹ مختص کیا ہوا ہے جس سے ہماری طالبات مزید عمدہ کارکردگی دکھا رہی ہیں۔ چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر مختیار احمد نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے میدان میں جدید طرز پر تبدیلیاں لا رہے ہیں۔ وسائل کی کمی کے باوجود طلباء و طالبات نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ نیت ٹھیک ہو تو سب ٹھیک ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والا دور زیادہ کامیابی کا دور ہو گا۔ یہ ملک اللہ کا انعام ہے، ہمیں صرف نیت صاف اور محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ طلبہ و طالبات کی ذمہ داری ہے کہ اس ملک کو آگے لے کر جائیں۔طالبات کے لیے فاطمہ جناح اور بے نظیر بھٹو رول ماڈل خواتین ہیں۔

چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختیار احمد، وائس چانسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی ڈاکٹر بشری ٰمرزا سمیت فیکلٹی،طالبات اور والدین نے بھی کانووکیشن میں شرکت کی۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی ڈاکٹر بشری مرزا نے یونیورسٹی میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ 1450 گریجویٹس، ماسٹرز،ایم فل اور پی ایچ ڈی طالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔ گورنر پنجاب نے طالبات میں میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...