Home Uncategorized امریکا اور برطانیہ نے بنگلا دیش کے عام انتخابات کے نتائج کومسترد کردیا

امریکا اور برطانیہ نے بنگلا دیش کے عام انتخابات کے نتائج کومسترد کردیا

Share
Share

واشنگٹن، لندن: امریکا اور برطانیہ نے بنگلا دیش کے عام انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ بنگلہ دیش میں انتخابات صاف اور شفاف نہیں ہوئے، بنگلہ دیش میں تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں، اپوزیشن رہنماوٴں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے۔

امریکا نے دیگر مبصرین کے ساتھ اپنے تاثرات شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ بنگلادیش کیانتخابات میں تمام جماعتوں نے حصہ نہیں لیا۔

دوسری جانب برطانیہ نے بھی بنگلا دیش کے قومی انتخابات کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

برطانوی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش میں انتخابات جمہوری طریقہ کار اور قوانین کے تحت نہیں ہوئے، بنگلہ دیش میں تشدد اور خوف و ہراس کی مذمت کرتے ہیں۔

برطانوی وزارت خارجہ نے بنگلا دیش میں حزب اختلاف کے رہنماوٴں کی گرفتاریوں پر تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ شیخ حسینہ واجد کی پارٹی نے اپوزیشن کے بائیکاٹ کے بعد پارلیمانی انتخابات میں تین چوتھائی نشستیں حاصل کی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...