Home سیاست شہزاد اکبر، زلفی بخاری،فرح گوگی سمیت 6 ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاوٴنٹس منجمد کرنے کا حکم

شہزاد اکبر، زلفی بخاری،فرح گوگی سمیت 6 ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاوٴنٹس منجمد کرنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد:احتساب عدالت نے 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما ء شہزاد اکبر اور زلفی بخاری سمیت 6 ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاوٴنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

 

سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی اور دیگر ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاوٴنٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔احتساب عدالت نے ملزمان کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

عدالت نے اشتہاری قرار دینے کے بعد تمام ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اس حوالے سے احکامات جاری کیے۔

 

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اْن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے القادر ٹرسٹ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت پر 6 شریک ملزمان کو مفرور قرار دے دیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...