Home Uncategorized اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

Share
Share

ابوظہبی : بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا۔

ابوظہبی میں ایوارڈ فنکشن کے دوران جب بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا سے ان کے پسندیدہ کرکٹر کے بارے میں پوچھا گیا تو اروشی روٹیلا نے جواب دیا کہ نسیم شاہ میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں۔ اداکارہ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھی تعریف کی۔

اروشی روٹیلا اس سے قبل بھی نسیم شاہ کے حوالے سے خبروں میں رہ چکی ہیں۔ سال 2023 میں ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کی پاکستانی ٹیم کے ساتھ تصویر شیئرکی تھی۔

اداکارہ کی جانب سے نسیم شاہ کو سالگرہ اوراعزازی ڈی ایس پی بننے پر دی گئی مبارک باد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ اروشی روٹیلا کا شمار بالی ووڈ کی متنازع اداکاراوٴں میں ہوتا ہے۔ کبھی ان کی نا زیبا ویڈیو لیک ہوجاتی ہیں اور کبھی وہ سیٹ پر شوٹنگ کے دوران زخمی ہوجاتی ہیں۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...