Home sticky post 4 امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

Share
Share

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ کر لیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اسرائیل نے 12ہزار، ایک ہزار پاوٴنڈ وزنی بم باڈیز خریدنے کی درخواست کی ہے، اسرائیل کو بم کی فروخت کے ساتھ انجینئرنگ، تکنیکی معاونت، لاجسٹکس اور پروگرام سپورٹ بھی شامل ہو گی۔
اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دفاعی سامان اور دفاعی خدمات کی اسرائیل کو فوری فروخت قومی سلامتی کے مفاد میں ہے، مجوزہ فروخت سے اہم علاقائی اسٹریٹجک اتحادی کی سیکیورٹی بہتر ہو گی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ فروخت اسرائیل کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر بنائے گی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق آرم ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ کے سیکشن 36 بی کے تحت کانگریس کے جائزے کی شرط معاف کر دی گئی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...