Home sticky post پنجاب اسمبلی کے سپیکر سے امریکی ناظم الامور اور قونصل جنرل کی ملاقات، پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پنجاب اسمبلی کے سپیکر سے امریکی ناظم الامور اور قونصل جنرل کی ملاقات، پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Share
Share

لاہور :پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر اور امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے ملاقات کی۔سپیکر نے پنجاب اسمبلی میں امریکی مہمانوں کا پر تپاک خیرمقدم کیا۔

ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، علاقائی امن اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران امریکہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ “جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لیے امریکہ کا فعال کردار نہایت اہم ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ”پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ایک قابل قدر اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہیں۔ پاکستان نژاد امریکی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کا ایک اہم پل ہے۔ ہم امریکہ کے ساتھ اس شراکت داری کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔”

امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے کہا کہ “ہم جمہوری اداروں اور پارلیمانی اداروں کے درمیان تعاون کو جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔”امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے تعلیمی اور سماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...