Home sticky post پنجاب اسمبلی کے سپیکر سے امریکی ناظم الامور اور قونصل جنرل کی ملاقات، پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پنجاب اسمبلی کے سپیکر سے امریکی ناظم الامور اور قونصل جنرل کی ملاقات، پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Share
Share

لاہور :پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر اور امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے ملاقات کی۔سپیکر نے پنجاب اسمبلی میں امریکی مہمانوں کا پر تپاک خیرمقدم کیا۔

ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، علاقائی امن اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران امریکہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ "جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لیے امریکہ کا فعال کردار نہایت اہم ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ”پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ایک قابل قدر اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہیں۔ پاکستان نژاد امریکی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کا ایک اہم پل ہے۔ ہم امریکہ کے ساتھ اس شراکت داری کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔”

امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے کہا کہ "ہم جمہوری اداروں اور پارلیمانی اداروں کے درمیان تعاون کو جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔”امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے تعلیمی اور سماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...