واشنگٹن: امریکا نے میکسیکو کی سرحد پر مزید 3 ہزار فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کے حوالے سے بیان میں کہا کہ اہلکار تارکین وطن کی ملک بدری میں شامل نہیں ہوں گے، فروری میں غیر قانونی سرحدی کراسنگ کم ترین رہی، بائیڈن دور میں ایک ماہ میں 3 لاکھ افراد داخل ہوئے جنہیں چھوڑ دیا گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک پر حملہ ختم ہو چکا ہے۔