Home Uncategorized امریکی حکومتی اخراجات کا بل منظور،شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا

امریکی حکومتی اخراجات کا بل منظور،شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا

Share
Share

واشنگٹن :امریکی ایوان نمائندگان نے حکومتی اخراجات کا بل منظور کرلیا، ایوان میں 209 ڈیموکریٹس اور 126 ریپبلکنز نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان نے 45 روز کے اخراجات کا بل منظورکیا ہے جبکہ منظور ہونے والے بل میں یوکرین جنگ کیلئے کوئی رقم نہیں رکھی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان سے بل منظور ہونے سے حکومتی شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق اگر حکومتی اخراجات کا یہ بل منظور نہ کیا جاتا تو شٹ ڈاؤن میں وفاقی حکومت کے لاکھوں ملازمین کو گھر بھیج دیا جاتا یا پھر ان سے بغیر معاوضے کے کام جاری رکھنے کی درخواست کی جاتی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے حکومتی شٹ ڈاؤن کو روکنے کے معاہدے کا خیرمقدم کیا لیکن کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین کے اس سے باہر ہونے کے بعد اسے فوری طور پر امداد کی منظوری دے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان سے منظوری کے بعد اب صدر جو بائیڈن کے دستخط کے ساتھ یہ بل قانون بن جائے گا۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...