Home Uncategorized امریکی قانون سازوں کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے صدر جو بائیڈن کو خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے،دفترخارجہ

امریکی قانون سازوں کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے صدر جو بائیڈن کو خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے،دفترخارجہ

Share
Share

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی قانون سازوں کا بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کے لیے صدر جو بائیڈن کو خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔

دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایسے خطوط پاک امریکا تعلقات اور باہمی احترام کے ساتھ مماثل نہیں ہیں۔ پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔ ڈاکٹر عافیہ سے متعلق خط میں ان کے لیے سازگار معاملات کی درخواست کی گئی ہے۔ پاکستان اس سلسلے میں امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ قانون و انصاف سے رابطے میں ہے۔

دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور بھارتی ہم منصب کے درمیان غیررسمی بات چیت ہوئی تاہم پاکستان اور بھارت میں کوئی رسمی ملاقات نہیں ہوئی۔

اسرائیلی قابض افواج استشنی کے ساتھ غزہ میں نسل کشی اور جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔ گنجان آباد علاقوں اور بنیادی ضروریات کو غیر اعلانیہ نشانہ بنانا جنگی جرائم ہیں۔ پاکستان عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کو روکے۔ اسرائیل سے جنگی جرائم کا حساب لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان لبنان میں اقوام متحدہ امن دستوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتا ہے اور امن دستوں کے خلاف کارروائیاں فوری روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ کشمیریوں نے آج تک بھارتی قبضے کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...