Home سیاست جسٹس یحییٰ آفریدی کل قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں ذاتی خرچ پر ظہرانہ دیں گے

جسٹس یحییٰ آفریدی کل قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں ذاتی خرچ پر ظہرانہ دیں گے

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں کل ظہرانہ دیا جائے گا۔ ظہرانے کا اہتمام نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور دیگر ججز کی جانب سے کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں ظہرانے کی ادائیگی اپنی جیب سے کریں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری خرچ پر کھانے کے اہتمام پر معذرت کی تھی۔

دریں اثنا سپریم کورٹ میں جمعہ کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا جس کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کل چیمبر ورک کریں گے، کل ساڑھے دس بجے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے لیے فل کورٹ ریفرنس ہوگا، سپریم کورٹ میں کل سات بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...