Home sticky post 6 امریکی اخبار نے بچیوں کے اسکول پر ایران کے حملے کا ٹرمپ کا دعویٰ غلط ثابت کر دیا

امریکی اخبار نے بچیوں کے اسکول پر ایران کے حملے کا ٹرمپ کا دعویٰ غلط ثابت کر دیا

Share
Share

نیویارک:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بچیوں کے اسکول پر ایران کے حملے کا ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ غلط ثابت کر دیا۔
نیویارک ٹائمز کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسکول پر امریکی میزائل گرا، جس کے نتیجے میں 160 سے زائد بچیاں شہید ہوئیں۔
ماہرین نے بحری اڈے پر ٹوما ہاک میزائل گرنے کی ویڈیو کا تجزیہ کیا ہے، سیٹلائٹ تصاویر، سوشل میڈیا پوسٹس اور دیگر ویڈیوز سمیت مختلف شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایلیمنٹری اسکول کو اسی وقت نقصان پہنچا، جس وقت پاسداران کے بحری اڈے کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ میرے خیال میں اسکول پر حملہ ایران کی جانب سے کیا گیا تھا۔
صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے ہتھیار اکثر غیر درست ہوتے ہیں، امریکا اس حملے میں شامل نہیں تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بغیر کسی ثبوت کے کہا کہ میرے خیال میں اور جو میں نے دیکھا ہے اس کے مطابق یہ حملہ ایران نے ہی کیا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...