Home sticky post 5 امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی میڈیا کے نشانے پر آگئے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی میڈیا کے نشانے پر آگئے

Share
Share

نئی دہلی:پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست اور جنگ بندی کے بعد عالمی سطح پر بھارتی دوغلا پن کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاک بھارت جنگ بندی میں اپنا اہم کردار تسلیم کیے جانے کے بعد بھارتی میڈیا اور حکومتی حلقے شدید برہم ہیں۔

ٹرمپ نے اپنی امن کوششوں کا کریڈٹ لینے پر بھارتی میڈیا نے انہیں “جھوٹا” اور “غیر ذمہ دار” قرار دیا جبکہ بھارت نے امریکہ سے ثالثی کی درخواست کے باوجود اب ان کے خلاف منفی مہم چلائی ہے۔ بھارتی اینکر ارناب گوسوامی نے ٹرمپ کو “غیر سنجیدہ، جھوٹا اور توجہ کا بھوکا” قرار دیا، حالانکہ جنگ کے دوران وہ امریکہ کو “اسٹریٹیجک پارٹنر” کہہ چکے تھے۔

بھارت نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے امریکہ پر مختلف الزامات عائد کیے ہیں جن میں WTO میں شکایت، امریکی صحافیوں پر قدغن اور امریکی ٹیرفس کو “غیر منصفانہ” قرار دینا شامل ہے۔ بھارتی میڈیا اور دفاعی تجزیہ کار عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی شکست اور کمزوری کو چھپانے کے لیے اب امریکہ کو بھی دشمن سمجھنے لگا ہے اور بوکھلاہٹ میں کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے، چاہے اس کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کو نشانہ بنانا پڑے۔

یہ صورتحال بھارت کی داخلی کمزوریوں اور بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی کی واضح علامت ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...