واشنگٹن : امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے کالعدم تحریک طالبان ( ٹی ٹی پی ) کی دہشت گرد کارروائیوں کے حوالے سے پاکستانی موٴقف کی تائید کی ہے۔
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے ایک سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان خطیکے امن کے لیے شدید ترین خطرہ ہے ، ٹی ٹی پی کی جانب سے افغان سرزمین کواستعمال کرکے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ افغان طالبان اورٹی ٹی پی آپریشنل اورمالی معاونت میں ایک پیج پرہیں، افغان طالبان ٹی ٹی پی کولاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کرتے آئے ہیں۔
تھامس ویسٹ نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سکیورٹی مسائل کی نشاندہی،افغان مہاجرین معاملے پرانتہائی مددگار رہا ہے۔
یاد رہے کہ تھامس ویسٹ نمائندہ خصوصی افغانستان،ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری بیوروساوٴتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز ہیں اور امن مشنزکیلئے عالمی سطح پران کی خدمات قابل قدر ہیں۔