Home سیاست نگراں وزیرِ خارجہ جیلانی سے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کی اہم امور پر ٹیلی فونک بات چیت

نگراں وزیرِ خارجہ جیلانی سے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کی اہم امور پر ٹیلی فونک بات چیت

Share
Share

اسلام آباد:نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی سے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کی اہم امور پر ٹیلی فونک بات چیت ہوئی۔سیلاب سے بحالی اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاک امریکا گرین الائنس کے پلیٹ فارم سے جاری کام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا ۔

یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے گفتگو کے دوران افغان پناہ گزینوں اور سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کے تحفظ پر زور دیا۔سمانتھا پاور نے افغان پناہ گزینوں، سیاسی پناہ کے متلاشیوں اور اہل افراد کی محفوظ اور تیزی سے امریکا منتقلی اور آباد کاری کے لیے پاک امریکا تعاون کے طریقہ کار پر بھی بات کی۔

دونوں فریقین نے سیلاب سے بحالی اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاک امریکا گرین الائنس کے پلیٹ فارم سے جاری کام کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

علاوہ ازیں غزہ میں انسانی بحران، خوراک، پانی اور طبی سہولتوں کے لیے امریکا اور دیگر ملکوں کی کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...