Home sticky post 6 لائیو رپورٹنگ کے دوران صحافی پر اسرائیلی میزائل حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

لائیو رپورٹنگ کے دوران صحافی پر اسرائیلی میزائل حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

Share
Share

بیروت:اسرائیل نے لبنان میں صحافی پر رپورٹنگ کے دوران میزائل حملہ کردیا، روسی میڈیا سے وابستہ صحافی اسٹیو سوینی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے مجھے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

اسٹیو سوینی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیل نے مجھے اس وقت فضائی حملے میں نشانہ بنانے کی کوشش کی، جب میں علاقے میں جاری عسکری کارروائیوں کی رپورٹنگ کر رہا تھا۔

صحافی کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب میں پلوں کو نشانہ بنانے اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی سے متعلق رپورٹنگ کر رہا تھا، حملے سے قبل کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

اسٹیو سوینی نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مجھے جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، اسرائیل کی جانب سے جنگی حالات میں صحافیوں کو خاموش کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے میزائل حملے میں صحافی کو نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لائیو رپورٹنگ کے دوران صحافی کے قریب اچانک ایک میزائل آکر گرتا ہے جس میں وہ بال بال بچ گئے۔

Share
Related Articles

سری لنکا کا امریکا کو بڑا جھٹکا ، جنگی طیاروں کیلئے اڈہ دینے سے انکار

کولمبو:سری لنکا نے امریکا کو اپنے ملک میں جنگی طیارے تعینات کرنے...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

اسلام آباد اور راولپنڈی میں جمعتہ الوداع عقیدت و احترام سے منایا گیا،ملکی ترقی ،خوشحالی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اورراولپنڈی میں بھی جمعتہ الوداع عقیدت اوراحترام کے ساتھ...

نامور اداکار شان شاہد نے خود کو مغرور کہے جانے پر خاموشی توڑ دی

کراچی :پاکستان کے نامور اداکار شان شاہد نے خود کو مغرور کہے...