Home Uncategorized ہوا میں اڑنے والی موٹرسائیکل کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

ہوا میں اڑنے والی موٹرسائیکل کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

Share
Share

واشنگٹن: ہوا میں بائیک چلاتے ہوئے ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں امریکی شہری کو مشہور ہالی ووڈ فرنچائز’اسٹار وارز‘ کے کردار ’مینڈالورین‘ کا روپ دھارے دیکھا جا سکتا ہے۔

حال ہی میں ہالووین کے موقع پر وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے اس شخص نے اسی مشہور کردار کو کاپی کرتے ہوئے اپنی بائیک کو بالکل ویسی ہی عجیب و غریب شکل دی ہے۔

اس شخص نے اپنی موٹر سائیکل کی شکل کو کچھ اس انداز میں تبدیل کیا ہے کہ اس کے پہیے چھپ گئے ہیں اور اسے سڑک پر چلتے ہوئے دیکھ کر بالکل ایسا محسوس ہو رہا کہ وہ ہوا میں اُڑ رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کئے جا رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...