Home سیاست ذہنی صحت کے بڑھتے مسائل سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے،صررعارف علوی

ذہنی صحت کے بڑھتے مسائل سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے،صررعارف علوی

Share
Share

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ذہنی صحت کے بڑھتے مسائل سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔تمام متعلقہ فریقوں کو مربوط انداز میں کام کرنا ہوگا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ذہنی صحت سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ذہنی صحت کے بوجھ پر قابو پانے کیلئے اجتماعی سطح پر اقدامات کرنا ہوں گے، تمام سٹیک ہولڈرز، متعلقہ وزارتیں، وزیراعظم آفس، این جی اوز، تنظیمیں مربوط نقطہ نظر اپنائیں، ذہنی صحت اہم مسئلہ ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تمام متعلقہ فریقوں کو مربوط انداز میں کام کرنا ہوگا، ملک کی تقریباً 24 فیصد آبادی کو ذہنی صحت کے مختلف مسائل کا سامنا ہے، کالجر اور یونیورسٹیوں کے 60 فیصد طلبہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، اس صورتحال پر حکومت، ماہرین صحت، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور میڈیا کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان میں ذہنی صحت کے مسائل سے منسلک سماجی رویئے بدلنے کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، لوگوں کو معیاری مشاورت اور مدد فراہم کرنے کیلئے انسانی وسائل کی استعداد کار میں اضافے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، ملک میں ذہنی صحت کے پیشہ ور افراد کی تعداد بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مستقبل کی حکومتوں کو ایسے اقدامات کو جاری رکھنا چاہئے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...