Home Uncategorized اطالوی بحریہ کے ایئر کرافٹ کیریئر کاوور اور فریگیٹ الپینو کا پاکستان کا دورہ

اطالوی بحریہ کے ایئر کرافٹ کیریئر کاوور اور فریگیٹ الپینو کا پاکستان کا دورہ

Share
Share

راولپنڈی: اطالوی بحریہ کے ایئر کرافٹ کیریئر کاوور (CAVOUR) اور فریگیٹ الپینو (ALPINO) نے پاکستان کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق کاوور (CAVOUR) کراچی بندرگاہ میں آنے والا اٹلی کا پہلا ایئر کرافٹ کیریئر ہے، کراچی آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور اطالوی سفیر نے جہازوں کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہاطالوی جہاز کے ہمراہ اٹالین نیوی کے اعلیٰ حکام اور دفاعی صنعت کے وفد نے بھی کراچی کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل عباسی نے اطالوی ایئر کرافٹ کیریئر کا دورہ کیا، اطالوی سفیر اور بحریہ کے اعلیٰ حکام نے کمانڈر پاکستان فلیٹ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور مستقبل میں بحری شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران پاک بحریہ اور اطالوی ایئر کرافٹ کیریئر اسٹرائیک گروپ، بشمول جدید F-35 Lightning II لڑاکا جہاز مختلف مشقیں بھی کریں گے۔

اس موقع پر اطالوی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ خطے کی اہم بحری قوت ہے اور پاک اطالوی معاشی و دفاعی تعاون کے روشن امکانات ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...