Home sticky post 4 امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں،پاکستان

امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں،پاکستان

Share
Share

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کاکہناہے کہ امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں۔ غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں،عالمی برادری غزہ کی تعمیر نوکیلئے منصوبہ مرتب کرے

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں موجود جن افغان مہاجرین نے امریکا جانا ہے اس حوالے سے پرانی پالیسی پر ہی عمل درآمد کررہے ہیں، ابھی اس حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے، افغان مہاجرین کا تیسرے ملک جانے کا معاملہ سست روی کا شکار ہے ، چاہتے ہیں کہ افغان باشندے جلد از جلد تیسرے ملک منتقل ہو جائیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے حوالے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی سفیر نے کی ہے، محسن نقوی امریکا دفتر خارجہ کے ذریعے نہیں گئے۔
مراکش کشتی حادثہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ مراکش میں کشتی حادثہ پیش آیا، مراکش کشتی حادثہ میں 22 افراد بچ گئے ، مراکش حکام کے شکر گزار ہیں انہوں نے مدد کی، تارکین وطن کی وطن واپسی کیلئے سفارتخانہ مراکشی حکام سے رابطے میں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں،عالمی برادری غزہ کی تعمیر نوکیلئے منصوبہ مرتب کرے، عالمی برادری مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل کیلئے ذمہ داریاں پوری کرے، پاکستان مسئلہ فلسطین کا حل سلامتی کونسل کے مطابق چاہتا ہے،پاکستان مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل پر زور دیتا ہے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان قیدیوں کی رہائی معاملے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہر طرح کے اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے، سفارتی محاذ پر یہ معاملہ بار بار اٹھایا جارہا ہے، دونوں ممالک میں ایک دوسرے کے قیدی موجود ہیں، یہ ایک بنیادی انسانی مسئلہ ہے اس کو حل ہونا چاہیے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...