Home sticky post 4 ہم امداد بندش کے معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ہم امداد بندش کے معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

Share
Share

اسلام آباد:امریکا کی جانب سے دیگر ممالک کی طرح پاکستانی امداد کی بندش پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔ترجمان شفقت علی خان کاکہناہے کہ امریکی امداد تمام ممالک کے لے 90 دن کے لئے بند ہے، ہم امداد کے معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی صدر کے آرڈر کا جائزہ لیے رہیں ہیں، برسوں سے امریکا پاکستان مختلف شعبوں میں مختلف پروگرام پر کام کرتے رہے ہیں، ہم امداد کے معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ معاشی سطح پر تعلقات مزید بڑھانا چاہتے ہیں، امریکا کے ساتھ معاشی تعلقات کو بہتر کرنا چاہتے ہیں، امریکا اور بھارت کے تعلقات پر تبصرہ نہیں کرسکتے، پاکستان کے تعلقات امریکا سے بہتر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی امداد تمام ممالک کے لے 90 دن کے لئے بند ہے، پاکستان میں مختلف شعبوں میں امریکی امداد کے تعاون سے کام ہو رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں بزنس مین دورہ کرتے رہتے ہیں، دورہ کرنے والے امریکی اچھے کاروباری افراد ہیں، کاروباری افراد کا دورہ پاکستان دفتر خارجہ کے ذریعے نہیں ہوا، بزنس مینز کا پاکستان آنا ایک معمول کا کام ہے، مزید تفصیلات کے لیے ایس آئی ایف سی سے رابطہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاک نیوی کی امن مشقیں 7 فروری سے 12 فروری تک ہوں گی، مشقوں کا مقصد امن کا قیام اور دوسرے ممالک کی صلاحیت سے استفادہ کرنا ہے، نیوی مشقوں میں 60 ممالک شریک ہوں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ نے امریکہ کا دورہ کیا اور کانگریس کے ارکان سے ملاقات کی، وزیراعظم کا اختیار ہوتا ہے کہ ملاقاتوں کے حوالے سے کس کی ڈیوٹی لگائیں۔
ترجمان نے کہا کہ مراکش سے 22 پاکستانیوں کی واپسی کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں، مراکش حادثہ بہت حساس ہے، ہم جلد بازی میں کوئی معلومات نہیں دے سکتے، دفتر خارجہ اور مراکش میں مشن رابطہ میں ہے، وزارت خارجہ داخلہ بندرگاہ سے کشتی حادثے میں 22 بچ جانے والے پاکستانیوں کی واپسی کے اقدامات کیے ہیں، آج چند پاکستانیوں کو واپس پہنچایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سوڈان میں سعودی اہسپتال میں حملے کی مذمت کر تا ہے، پاکستان ویسٹ بینک میں اسرائیلی جارحیت کی مزمت کر تا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور دوحہ کے درمیان 5 فروری کو دوحہ میں دوطرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس ہو گا، نائب وزیر اعظم پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...