Home sticky post 2 ہم کیش لیس معیشت کی جانب بڑھ رہے ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

ہم کیش لیس معیشت کی جانب بڑھ رہے ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

Share
Share

کراچی: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وژن 2030سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ ہم کیش لیس معیشت کی جانب بڑھ رہے ہیں، معیشت میں ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت آئے گی۔
سعودی سرمایہ کاروں اور اوورسیز چیمبرآف کامرس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خرانہ محمد اور نگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتے ہیں، سعودی وژن 2030 کو دنیا میں منفرد مقام حاصل ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کی توثیق کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک نے معاشی استحکام حاصل کیا، تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں، تین بڑی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی اشاریوں کو مثبت قراردیا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ توانائی اورٹیکس سمیت دیگر معاشی شعبوں میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، اصلاحاتی عمل متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے آگے بڑھ رہے ہیں، برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے لئے پرعزم ہیں ، ہم کیش لیس معیشت کی جانب بڑھ رہے ہیں، معیشت میں ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت آئے گی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگ کے سلسلے میں ا?ج رات واشنگٹن روانہ ہوں گا، سیلاب زدگان کی بحالی کا چیلنج درپیش ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...