Home #ٹرینڈ ہم ایران اور اسرائیل میں آسانی سے ڈیل کرا سکتے ہیں، صدر ٹرمپ

ہم ایران اور اسرائیل میں آسانی سے ڈیل کرا سکتے ہیں، صدر ٹرمپ

Share
Share

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ایران اور اسرائیل میں آسانی سے ڈیل کرا کے تنازع ختم کرا سکتے ہیں۔

ایک بیان میں امریکی صدر نے ایران پر حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات ایران پر حملے سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم پر ایران کی طرف سے کوئی بھی حملہ ہوا تو امریکی فوج پوری طاقت سے جواب دے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی فوج ایسا جواب دے گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہو گا۔

دوسری جانب اسرائیلی اخبار کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے امریکا سے ایران پر مہم جوئی میں شامل ہونے کی درخواست کی جو امریکا نے مسترد کر دی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیلی حملوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واضح حمایت حاصل ہے۔

ویڈیو خطاب میں نیتن یاہو نے ایران پر فضائی حملوں کی دھمکی دی اور کہا کہ ایرانی رہنما اپنا بیگ پیک کر رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واضح حمایت حاصل رہی ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...