Home Uncategorized پاکستان سے ہمارا مضبوط رشتہ ہے،اسے مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے،امریکا

پاکستان سے ہمارا مضبوط رشتہ ہے،اسے مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے،امریکا

Share
Share

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں ہمارا اہم ترین شراکت دار ہے اور پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں ہمارے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، پاکستان سے سکیورٹی اور تجارتی شعبے میں خاص شراکت داری ہے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہمارا پاکستان کے ساتھ سکیورٹی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون جاری ہے، پاکستان سے ہمارا مضبوط رشتہ ہے اور اسے مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، پاکستانی وزیر خزانہ دورے کے دوران محکمہ خارجہ کے ارکان سے مشاورت کیلئے ملے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا ہے کہ جمہوریت میں ایک آزاد پریس کا لازمی کردار ہے، ہم باقاعدگی سے پریس کے سوالات کا سامنا کرتے ہیں، سکھ رہنما پر حملے کا معاملہ امریکی محکمہ انصاف دیکھ رہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...