Home Uncategorized باباصدیقی کے قتل پر سلمان خان آبدیدہ ،نم آنکھوں کے ساتھ غمزدہ تصاویر وائرل

باباصدیقی کے قتل پر سلمان خان آبدیدہ ،نم آنکھوں کے ساتھ غمزدہ تصاویر وائرل

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی اپنے قریبی دوست اور بھارتی سیاستدان بابا صدیقی کی موت کے بعد جذباتی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔

ممبئی کے علاقے باندرہ میں بابا صدیقی کو گولیوں کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد سلمان خان نے شدت غم سے نم آنکھوں کے ساتھ ان کا آخری دیدار کیا۔

بابا صدیقی کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور ان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ باندرہ کے مقامی قبرستان میں کی گئی۔ جیسے ہی بابا صدیقی کے قتل کی خبر سلمان خان کو ملی، وہ اپنے مشہور شو بگ باس کی شوٹنگ چھوڑ کر فوراً اسپتال پہنچے۔

سلمان خان کی بابا صدیقی سے گہری دوستی تھی، اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کی وائرل تصاویر پر اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ہے۔

بابا صدیقی نہ صرف سلمان خان کے قریبی دوست تھے بلکہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان تعلقات کی بحالی میں بھی ان کا اہم کردار تھا۔

بابا صدیقی کی مشہور افطار پارٹی نے ہی دونوں سپر اسٹارز کو قریب کیا تھا، جس کے بعد ان کی دشمنی دوستی میں تبدیل ہو گئی۔

بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان کی سکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے اور ان کے گھر کے باہر اضافی پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...