Home sticky post 4 پاکستان میں امن و امان قائم کرنے کے لیے مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے،علی امین گنڈا پور

پاکستان میں امن و امان قائم کرنے کے لیے مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے،علی امین گنڈا پور

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان قائم کرنے کے لیے مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے۔جب سے بانی پی ٹی آئی کی حکومت گئی دہشتگردی پھیلی، یہ پالیسی میٹر ہوتا ہے، غلط پالیسی ہی دہشتگردی جیسی چیزوں کو جنم دیتی ہے۔

نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گندا پور کا کہنا تھا کہ آج اہم اجلاس تھا، اجلاس ملک میں امن وامان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے، تمام صوبوں نے تہیہ کیا ہے کہ مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے، دہشتگردی کو اس ملک میں برداشت نہیں کرنا۔
انہوں نے کہا کہ 26نومبر کے بعد یہ پہلی میٹنگ تھی، اپنا موٴقف یہاں بیان کیا ہے، ہم ایک سیاسی پارٹی ہیں،اس ملک کے لوگ تھے، جو رویہ اختیار کیا گیا ہمیں تحفظات ہیں، پاکستان ہماری ترجیح ہے، پاکستان میں امن وامان قائم کرنے کیلئے مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا مقابلہ ہماری فوج ،ایف سی اور سکیورٹی ادارے کررہے ہیں، دہشتگردی کے مقابلے میں جوانوں کی شہادتیں بھی ہورہی ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہم ا?خری حد تک جائیں گے،امن قائم کرکے رہیں گے۔
کرم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اجلاس میں کرم اور افغانستان کی صورتحال پر بڑی تفصیلی بات ہوئی ہے، مذاکرات گورنمنٹ ہی کرتی ہے، اگر ہمیں موقع دیا جائے تو قبائل کو ساتھ ملا کر جرگے میں بات چیت کرسکتے ہیں، کرم میں دہشتگردی کا مسئلہ نہیں دوگروپوں کی لڑائی کا مسئلہ ہے، کرم کا مسئلہ آج سے نہیں ایک صدی سے چل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرینڈ جرگہ کے تمام ممبرا ن کا شکرگزار ہوں جنہوں نے وہاں معاملات کو سلجھایا، ہمارے وہاں کے لوکل مشیران نے بھی اہم کردار ادا کیا، کرم مسئلے پرجرگے میں 99 فیصد دستخط ہوچکے ہیں، جو دستخط رہ گئے ہیں وہ آج ہوجائیں گے، ر کرم کا پور ا مسئلہ حل ہوچکا ہے، کرم کے راستے جلد کھول کر لوگوں کو سہولیات دینا شروع ہوجائیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جب سے بانی پی ٹی آئی کی حکومت گئی دہشتگردی پھیلی، یہ پالیسی میٹر ہوتا ہے، غلط پالیسی ہی دہشتگردی جیسی چیزوں کو جنم دیتی ہے، ان کی پالیسی پہلے بھی غلط تھی پھر غلط ہوئی، پی ڈی ایم ون اور پی ڈی ایم ٹو کی پالیسی غلط ہے، بارڈر پر تمام ذمہ داری ا فوج اور وفاقی حکومت کی ہے، نیچے سیٹل ایریا آتا ہے اس کی ذمہ داری بالکل میری ہے قبول کرتا ہوں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ جب بارڈر سے لوگ آئیں گے تو پھر ظاہری سی بات ہے شہروں میں آکر کارروائیاں کریں گے، یہ لوگ ا?کہاں سے رہے ہیں، داخل کیسے ہوجاتے ہیں؟ ۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...