Home sticky post 3 ہم اپنی خود مختاری، سلامتی، علاقائی تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،اسحاق ڈار

ہم اپنی خود مختاری، سلامتی، علاقائی تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،اسحاق ڈار

Share
Share

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہاہےکہ ہم نے بھارتی نیو نام کے نظریے کو خاک میں ملا دیا ۔سب پر واضح کر دیا کہ ہم اپنی خود مختاری، سلامتی، علاقائی تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈارنے سینیٹ اجلاس میں اپنے پالیسی بیان میں سینٹر اسحاق ڈار نےکہاکہ ہم نے پہلگام واقعے کی مذمت نہیں کی کیونکہ بھارت نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت نہیں کی تھی۔

وزیرخارجہ نےکہاکہ اقوام متحدہ میں ہم نے پہلگام واقعے سے متعلق سلامتی کونسل کی پریس ریلیز ڈھائی دن تک جاری نہیں ہونے دی جب تک پہلگام کے ساتھ جموں و کشمیر نہیں لکھا گیا ہم نے پریس ریلیز جاری نہیں ہونے دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا پر واضح کیا کہ جب ہم جواب دیں گے تو سب دیکھیں گےہم نے کسی کو بھی سیز فائر کروانے کے لئے پہل نہیں کی ہم امن چاہتے ہیں لیکن عزت و وقار کے ساتھ،ہم کسی کی بالادستی نہیں مانتے ۔سب پر واضح کر دیا کہ ہم اپنی خود مختاری، سلامتی و علاقائی تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
وزیرخزانہ کاکہناتھاکہ جب امریکی وزیر خارجہ کا فون آیا تو اس نے کہا کہ بھارت سیز فائز کے لئے تیار ہے۔میں نے واضح کیا کہ اگر بھارت سیز فائر چاہتا ہے اور وہ جارحیت نہیں کرے گا تو ہم بھی جواب نہیں دیں گے۔
اسحاق ڈارنے پالیسی میں مزیدبتایا کہ امریکی وزیر خارجہ کے فون کے ایک گھنٹے کے بعد سعودی وزیر خارجہ کا فون آیاہماری گفتگو کے بعد ان کا ایک گھنٹے بعد پھر فون آیا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے یقین دلایا کہ اب وہ کوئی پہل نہیں کریں گے۔
انہوں نےکہا کہ سیز فائر کے بعد سب سے پہلے ترکیہ کے وزیر خارجہ کا فون آیا اس بار بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر نہیں بکاہم نے جو وعدہ کیا اسے پورا کیاہم نے بھارتی نیو نام کے نظریے کو خاک میں ملا دیا ۔ہم کسی کی بالادستی قبول نہیں کریں گے۔
سینیٹر اسحاق ڈارنے کہاکہ بھارت نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی تو ہم نے اس کا بھی سکور سیٹل کیاوزیراعظم نے واضح کیا کہ ہم امن اور جنگ دونوں کے لئے تیار ہیں۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...