Home sticky post ہم غزہ کو خریدنے نہیں جا رہے ہیں، صرف انتظام سنبھالیں گے،صدرٹرمپ

ہم غزہ کو خریدنے نہیں جا رہے ہیں، صرف انتظام سنبھالیں گے،صدرٹرمپ

Share
Share

واشنگٹن: اردن کے شاہ عبداللہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاوٴس میں ملاقات کی۔صدر ٹرمپ نے کہاکہ ہم غزہ کو بہت صحیح طریقے سے چلائیں گے، ہم اسے خریدنے نہیں جا رہے ہیں، صرف انتظام سنبھالیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن کے شاہ عبداللہ کا استقبال کیا، دونوں رہنماوٴں کے درمیان غزہ جنگ بندی پر تبادلہ ہوا۔
ٹرمپ نے کہا ہم غزہ کو بہت صحیح طریقے سے چلائیں گے، ہم اسے خریدنے نہیں جا رہے ہیں، صرف انتظام سنبھالیں گے، فلسطینی کسی اور جگہ محفوظ طریقے سے رہیں گے جو غزہ میں نہیں ہے، مجھے 99 فیصد یقین ہے کہ ہم مصر کے ساتھ بھی ملکر کام کر سکیں گے، اردن اور مصر پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں لیں، فلسطینیوں کو غزہ واپسی کا حق نہیں ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ کو امریکی انتظامیہ کے ماتحت لیں گے، اسرائیل سے مغربی کنارے کا الحاق بھی ہوگا، اردن اور مصر میں کچھ جگہ فلسطینی رہ سکتے ہیں، یقین نہیں حماس یرغمالیوں کی رہائی کیلئے ہفتے کی ڈیڈ لائن پر پورا اترے گی۔
ادھرشاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن اور خوشحالی کے خواہاں ہیں، ٹرمپ کی حمایت ان ہی مقاصد کے حصول کیلئے کریں گے، ہمیں وہ کرنا ہے جو ہمارے اور سب کے مفاد میں ہو، ہمیں ابھی مصر کی طرف سے آنے والے منصوبے کا انتظار کرنا چاہیے۔
امریکی صدر سے ملاقات کے بعد اردن کے شاہ عبداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ سے ملاقات میں غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا، دو ریاستی حل کی بنیاد پر امن کا حصول ہی علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کا راستہ ہے۔
شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ امن پسند ہیں انہوں نے غزہ جنگ بندی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔غزہ جنگ بندی برقرار رکھنے کیلئے امریکا اور اسٹیک ہولڈرز کی طرف دیکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے اردن اور مصر کو پناہ گزینوں کو نہ لینے پر امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔

Share
Related Articles

ملٹری ٹرائل کیس، ادارہ خود شکایت کنندہ ہے تو وہ کیسے کیس سن سکتا ہے، آئینی بینچ

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار...

فلسطین کے حق میں آواز اٹھانا جرم بن گیا، مائیکروسافٹ نے دو انجینیئرز کو برطرف کر دیا

ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنی اسرائیلی فوج سے معاہدوں کے...

بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ لے جانے کی ہدایت

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی پارٹی کو اڈیالہ...

سیف علی خان حملہ کیس،ممبئی پولیس نے ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ فائل کر دی

ممبئی:سیف علی خان پر حملے کے 2 ماہ بعد ممبئی پولیس نے...