Home sticky post 2 مغربی ہوائیں داخل، ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے 31 مارچ تک بادل برسیں گے

مغربی ہوائیں داخل، ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے 31 مارچ تک بادل برسیں گے

Share
Share

اسلام آباد: ملک میں مغربی ہوائیں داخل ہو گئی ہیں جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کے افق پر بادل موجود ہیں آج سے 31 مارچ تک وقفے وقفے سے بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 19 زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا بھی امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے جبکہ لاہور میں وقفے وقفے سے بادل برسنے کے امکانات ہیں۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ میں بھی بارش متوقع ہے۔
مزید براں ایبٹ آباد، ہری پور، بالاکوٹ، خیبر، مہمند، باجوڑ، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، ہنگو میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بنوں، لکی مروت، کرک، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ صوبے کے پہاڑی علاقوں میں برف بارری کا بھی امکان ہے علاوہ ازیں صوبہ کے میدانی علاقوں میں چند مقامات پر ڑالہ باری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا گزشتہ روز سوات ، دیر، پٹن اور تیمرگرہ میں بارش ہوئی ہے، دیر میں 4 ، کالام ، پٹن اور تیمرگرہ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ کیچ، پنجگور، آواران، لسبیلہ، حب، گوادر، خضدار، سوراب، قلات اور نوشکی میں بارش کا امکان ہے علاوہ ازیں خاران، مستونگ، کوئٹہ، بولان، زیارت، ہرنائی، کچھی، سبی، کوہلو اور بارکھان میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیرہ بگٹی، ڑوب، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور چمن میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
بارش کے باعث خضدار، کیچ اور شمالی اضلاع کے پہاڑی ندی نالوں میں ہلکے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...