Home Uncategorized کورونا وبا کے دوران وہیل مچھلیوں پر کیا بیتی ؟

کورونا وبا کے دوران وہیل مچھلیوں پر کیا بیتی ؟

Share
Share

برسبین: ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مشرقی آسٹریلوی ہمپ بیک وہیلز کورونا وبا کے پہلے سال کے دوران صحت مند اور کم تناؤ کا شکار تھیں جب سمندر پر انسانی سرگرمیاں محدود تھیں۔

تحقیق کے سرکردہ مصنف ڈاکٹر جیک لِنسکی اور یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے محققین کی ایک ٹیم نے برسبین کے قریب نارتھ اسٹریڈ بروک جزیرے کے پانیوں میں وہیل مچھلیوں کے نمونوں کا استعمال کرتے ہوئے تحقیق کی۔

انہوں نے 2020 اور 2021 میں وہیل مچھلیوں کا ہجرت کے دوران مطالعہ کیا جس میں مچھلیوں کے قدوقامت، صحت اور توانائی کے ذخائر کا پتہ لگایا۔

انہوں نے 2020 کے مقابلے 2021 میں وہیل مچھلیوں میں اسٹریس ہارمون کورٹیسول کی نمایاں طور پر کم سطح پائی جب سمندر پر انسانوں کی آمدورفت محدود تھی۔

ڈاکٹر جیک نے کہا کہ یہ کئی وجوہات کی وجہ سے ہو سکتا ہے جیسے کورونا وبا کے دوران کمرشل جہازوں کے ذریعے پانی کے اندر شور کی کم مقداربھی ہوسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وہیل کیلئے آواز انتہائی حساس معاملہ ہے کیونکہ وہ اسے پانی کے وسیع حصوں پر ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ اور بات چیت کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...