Home Uncategorized یمنیٰ زیدی کو زندگی گزارنے کے لئے کیسا جیون ساتھی چاہیے ،اداکارہ نے دلی خواہش کا اظہار کردیا

یمنیٰ زیدی کو زندگی گزارنے کے لئے کیسا جیون ساتھی چاہیے ،اداکارہ نے دلی خواہش کا اظہار کردیا

Share
Share

کراچی :پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ وہ صرف ایک ایسا شخص چاہتی ہیں جو ان کی زندگی کو اتنی ہی اچھی طرح سے گزارنے میں ان کی مدد کرے جیسی کہ وہ اب گزار رہی ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران یمنیٰ زیدی سے شادی سے متعلق سوال کرتے ہوئے پوچھا گیا کہ انہیں شادی کی بہت زیادہ آفرز آتی ہیں کیونکہ وہ ایک ایسی لڑکی ہیں جنہیں ہر خاتون اپنی بہو بنانا چاہے گی۔

جس پر یمنیٰ زیدی نے شرماتے ہوئے کہا کہ انہیں براہ راست پرپوزل نہیں ملے لیکن ان کی ماں سے لوگوں نے ان کا رشتہ مانگا ہوگا اور وہ جانتی ہیں کہ ان کی ایسی شخصیت ہے جس کے باعث لوگ ان کی طرف راغب ہوتے ہیں۔

ادا کارہ کا کہنا تھا کہ وہ صرف ایک ایسا شخص چاہتی ہیں جو ان کی زندگی کو اتنی ہی اچھی طرح سے گزارنے میں ان کی مدد کرے جیسی کہ وہ اب گزار رہی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان کا جیون ساتھی ان کے ساتھ مل کر احسن طور پر زندگی گزارے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...